ویو ونس موڈ واٹس ایپ صارفین کو نئی سہولیات فراہم کرے گا، جانئیے کس طرح کام کرے گا ویو ونس موڈ؟
انٹرنیٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے نئے نئے فیچرس متعارف کرواتا رہتا ہے۔اب واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا اس فیچر سے صارفین کو کافی سہولت ہوگی۔اس نئے فیچر کو ویو ونس View Once کا نام دیا گیا ہے۔واٹس ایپ میں ویو ونس موڈ فیچر سے بھیجے گئے ویڈیو یا فوٹو کو صرف ایک مرتبہ دیکھا جاسکتا ہے۔بھیجا ہوا فوٹو یا ویڈیو ایک بار دیکھنے کے بعد ریسیور کے فون سے آٹومیٹک ہٹ جائے گا۔واٹس ایپ کے نئے فیچرس کی نگرانی کرنے والے واٹس ایپ بیٹا انفو نے بتایا کہ اس فیچر کو بیٹا ٹیسٹر کیلئے دستیاب کروایا جاچکا ہے۔ یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ فون کے بیٹا ٹیسٹرس کیلئے ہی جاری کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں جاری کی گئی رپورٹ میں ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ فیچر کس طرح کام کرے گا۔ویو ونس موڈ میں فوٹو یا ویڈیو کو بھیجنے کیلئے واٹس ایپ یوزر کو سب سے پہلے فوٹو یا ویڈیو کا انتخاب کرنا ہوگا اس کے طعد گھڑی جیسی علامت پر کلک کرنا ہوگا۔یہ علامت ایڈ کیپشن کے مقام پر دکھائی دےگا۔جب وصول کنندہ میسیج کو کھولے گا تب مرسل کو ایک میسیج بھی آئے گا۔ اس کے علاوہ وصول کنندہ کو بھی میسیج دکھائی دے گا جس میں لکھا ہوگا کہ فوٹو ویو ونس پر سیٹ ہے۔فوٹو بند کرتے ہی ڈیلیٹ ہوجائے گا۔حالانکہ اسکرین شاٹ لینے کے بعد یوزر اسے محفوظ رکھ سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس فیچر کو تمام صارفین کیلئے کب لانچ کیا جائے گا اس تعلق سے کمپنی اب تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
Post A Comment:
0 comments: