عدالت نے20 سالہ ملزم فیضان اخترکو پانچ دن پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا، ارسلان قتل معاملہ پر ایک نظر

مالیگاؤں: شہر میں معصوم بچوں کے اغوا کی واردات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔22 مئی کو گاندھی نگر کے ایک 12 سالہ بچے کے اغوا کی خبر منظر عام پر آئی۔ہر ممکن تلاش کے باوجود بچے کا پتہ نہ چل سکا۔بچے کے والدین نے پوار واڑی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔ 2 روز بعد 24 مئی کو جعفر نگر کی ایک زیر تعمیر عمارت کے بیت الخلاء سے بچے کی لاش برآمد ہونے سے شہر بھر میں سراسیمگی پھیل گئی۔اس معاملے میں اغوا اور قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا اور پولیس سے قاتلوں کو تلاش کرنے اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج ہوا، پی آئی پاریکر کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔کافی تفتیش کے بعد گذشتہ روز ارسلان قتل معاملہ میں کچھ اہم سراغ ملے۔شہر کے مختلف علاقوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کے بعد گذشتہ روز 8 جون کو پولیس کو خفیہ ذرائع ست اطلاع موصول ہوئی کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھے جانے والے شخص کی طرح دکھائی دینے والا ایک نوجوان رونق آباد علاقے میں دیکھا گیا ہے۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس نوجوان کو حراست میں لیا اور تفتیش کا آغاز کیا۔ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ارسلان نامی بچے کو بدفعلی کے مقصد سے اغوا کیا تھا مگر وہ اس کام پر راضی نہ ہوا اور اس نے مزاحمت کی، جس کے بعد میں اس کے سر پر پتھر سے وار کیا اور اس کی موت ہوگئی۔اس کے بعد میں اس کی لاش زیر تعمیر عمارت میں پھینک دی۔پولیس نے ملزم کی شناخت فیضان اختر عبدالرحیم(20 سال) کے طور پر کی ہے۔جو مالیگاؤں دت نگر گلی نمبر 3، گھر نمبر 40 مالیگاؤں کا ساکن ہے۔ضلع ایس پی سچن پاٹل کے حکم پر آزاد نگر پولیس اسٹیشن کے پی آئی دلیپ کمار پاریکر، سب انسپکٹر بی وی واگھ، سنیل پڑوی، پولیس اہلکار گووندا ویہاڑے، سمادھان کدم،سدرشن مورے، اور سچن تھورات پر مشتمل ٹیم نے ملزم کا سراغ لگانے اور اسے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔اس معاملے میں آزاد نگر پولیس نے گناہ رجسٹر نمبر 45/021 قلم 201، 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔پی آئی پاریکر اس معاملے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

آج ملزم فیضان اختر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تمام دلائل کو سننے کے بعد عدالت نے ملزم کو پانچ دن کی پولیس تحویل میں دینے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ شہر میں بچوں کی گمشدگی اور اغوا کے معاملات میں اضافہ تشویشناک ہے، ارسلان معاملہ میں جنسی بدفعلی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد شہریان میں مزید بے چینی ہے۔اس طرح کے معاملات پر قدغن لگانے اور ملزمین کو قرار واقعی سزا دینے کیلئے انتظامیہ کو سخت اقدامات کرنے چاہیے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: