حکام بالا اور متعلقہ محکموں کو مکتوب روانہ کیا جائے گا، ضررت پڑنے پر دھرنا آندولن کا راستہ اختیار کرنے کا عندیہ

مالیگاؤں: مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی شخصیات کو راشٹریہ پتی ایواڑ سے نوازا جاتا ہے۔امسال اس ایوارڈ کیلئے ناموں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ شکیل تیراک کا نام بھی راشٹر پتی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا جائے، کیونکہ شکیل تیراک نے متعدد لوگوں کی جان بچائی ہے، متعدد لاشیں ڈھونڈی ہیں اور شہر بھر میں ہونے والے آتشزدگی کے حادثات میں راحت رسانی کے ذریعے اپنی بیش بہا خدمات انجام دی ہیں۔شکیل تیراک کو ریاست کے مختلف علاقوں سے طلب کیا جاتا ہے جہاں وہ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر راحت رسانی کے کام انجام دیتے ہیں۔واٹر ٹائیگر شکیل تیراک کی انہی خدمات کے سبب ایم ڈی ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ راشٹر پتی ایوارڈ کیلئے انہیں نامزد کیا جائے گا۔ایم ڈی ایف کے ذمہ داران نے کہا کہ مقامی، ضلعی، ریاستی اور قومی سطح پر متعلقہ محکموں اور حکام بالا کو سفارشی مکتوب روانہ کیا جائے گا، نیز ضرورت پڑنے پر دھرنا آندولن کا راستہ اختیار کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ایم ڈی ایف نے شہر کی سماجی و ملی شخصیات اور اداروں سے گذارش کی ہے کہ قوم کے اس سچے خادم کی خدمات کی سراہنا کریں اور اس معاملے میں بیداری کا ثبوت دیں تاکہ شکیل تیراک کو ان کی خدمات کے بدلے ان کا حق ملے اور انہیں اس باوقار ایوارڈ سے نوازا جائے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: