پولس نے نعش کو اپنے قبضے میں لیکر مقامی سول اسپتال میں تمام قانونی مراحل اور پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کیا ہے

مالیگاؤں (نامہ نگار) آج بروز بدھ رسولپورہ (جونا ملت مدرسہ) علاقے سے متصل بستی میں رہنے والی 17 سالہ شائستہ محمد یاسین نامی لڑکی نے اپنے مکان میں پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی ، ذرائع کا کہنا ہیکہ اسوقت گھر میں کوئی بھی فرد موجود نہیں تھا، اس والد اپنی ڈیوٹی پر گئے ہوئے تھے، جب اطراف کے ساکنین کو اس معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے گھر والوں اور پولس محکمہ کو اس معاملے کی جانکاری دی، بتایا جاتا ہیکہ جس مکان میں لڑکی مے خودکشی کی وہ اندر سے لاک تھا،  اور عوام کی بڑی بھیڑ باہر ہی کھڑی تھی ، کچھ دیر قبل اس مقام پر پولس کے پہنچنے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ پولس نے نعش کو اپنے قبضے میں لیکر مقامی سول اسپتال میں تمام قانونی مراحل اور پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کیا ہے ۔ اسوقت یہاں کارپوریٹر لئیق حاجی سمیت محلے کے دیگر افراد قانونی معاونت کرتے دیکھے گئے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: