بدعنوانی کے معاملات پر سینا بی جے پی جنگ میں دونوں جماعتوں کے لیڈران کا جارحانہ رخ، راؤت نے رانے اور سومیا کو تنبیہ کی

 شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے بی جے پی لیڈران کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہر روز نئے انکشافات کریں گے. راؤت نے مرکزی وزیر نارائن رانے کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ دینا بند کرو. ممبئی میں سنیچر کے روز انجے راؤت نے کہا کہ نارائن رانے دھمکی دے رہے ہیں کہ ان کے پاس ہماری کنڈلی ہے. دھمکیاں دینا بند کرو ہمارے پاس بھی آپ کی کنڈلی ہے. آپ مرکزی وزیر ہوسکتے ہیں لیکن یہ مہاراشٹر ہے. یہ مت بھولنا. ہم آپ کے باپ ہیں آپ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اس کا کیا مطلب ہوتا ہے.

یہ بھی پڑھیں:... نارائن رانے دھمکی دینا بند کریں، یہ مت بھولنا ہم آپ کے  باپ ہیں: سنجے راؤت
نارائن رانے کے علاوہ سنجے راؤت نے کریٹ سومیا کو بھی نشانہ بنایا. خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق راؤت نے کہا کہ پالگھر میں 260 کروڑ روپے کے پروجیکٹ پر کام چل رہا ہے اور یہ کریٹ سومیا کے بیٹے کے نام پر ہے.راؤت نے کہا کہ آپ بدعنوانی کے دستاویزات مرکزی ایجنسیوں کو دیں، میں آپ کو دے دوں گا. دھمکی مت دو ہم ڈریں گے نہیں. پالگھر میں 260 کروڑ روپے کا کام چل رہا ہے یہ ان کے بیٹے کے نام پر ہے، ان کی بیوی ڈائریکٹر ہیں. جانچ کی جانی چاہیے کہ انہیں پیسے کیسے ملے؟ہم مہاراشٹر میں موجود مجرمانہ گروہ کو ختم کریں گے۔ ہم روزانہ ایک انکشاف کریں گے اور مطلع کریں گے۔

 بھتہ خوری کے شروع ہونے والے نظام کو بے نقاب کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے. واضح رہے کہ سنجے راؤت کا مذکورہ بیان اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ روز کریٹ سومیا نے رائے گڑھ ضلع میں پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے ادھو ٹھاکرے کی بیوی کے مبینہ بنگلے سے متعلق معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا. سومیا نے ریودنڈا پولیس اسٹیشن میں درج شکایت کی کاپی ٹوئیٹر پر شئیر کی تھی. سومیا نے اپنی شکایت میں کہا کہ رائے گڑھ ضلع کے کیرلائی گاؤں میں رشمی ادھو ٹھاکرے کی ملکیت میں 19 بنگلے (مبینہ طور پر) ہیں۔ آج، ہم کورلائی گرام پنچایت پہنچے۔ پچھلے دو دنوں سے سرپنچ ہمیں بتا رہے ہیں کہ ایسا کوئی بنگلہ نہیں ہے۔ سابق ایم پی نے پولیس سے پوچھا کہ ان بنگلوں کا کیا ہوا؟

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: