یوپی کے گریٹر نوئیڈا میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہنے والا ایک سالہ معصوم بچہ کھیلتے وقت بارہویں منزل سے نیچے گرگیا۔جس کی وجہ سے بچے کی موت واقع ہوگئی۔افسوس کی بات یہ ہے کہ پیر کے روز بچہ ایک سال کا ہوا تھا۔ گھر والے اس کی سالگرہ کی تیاریوں میں مصروف تھے۔مذکورہ حادثہ گریٹر نوئیڈا کے بسرکھ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔
گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں واقع کاسا گرین ون ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہنے والے ستیندر کسانا کا ایک سالہ بیٹا ریوان کسانا بارہویں منزل پر واقع اپنے فلیٹ کے باہر کھیل رہا تھا۔ اسی وقت بارہویں منزل کی سیڑھیوں پر لگی ریلنگ کے درمیان سے نیچے گرگیا۔جس کے سبب اس کی موت ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے ایک فلیٹ سے دوسرے فلیٹ تک جارہا تھا۔سیڑھیوں پر لگی ریلنگ میں کافی گیپ ہونے کے سبب بچہ اس میں سے گر گیا۔گھر والوں کو بھی 4 بجے اس حادثے کی اطلاع ملی جب سوسائٹی کے گارڈ نے بچے کی خون میں لت پت لاش دیکھی۔جبکہ پولیس کے مطابق دوپہر دیڑھ بجے کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔گرووار وارڈ، مالدہ میں قبرستان کی منظوری کیلئے ہر ممکن کوشش کا عزم، بوقت ضرورت عوامی تحریک کا عندیہ
واضح رہے کہ پیر کے روز ہی ریوان کا پہلا جنم دن تھا۔ بیٹے کی سالگرہ کی خوشی میں والدین گھر میں سجاوٹ کررہے تھے۔باہر سے کچھ مہمان بھی گھر میں آئے ہوئے تھے۔پورے خاندان میں خوشی کا ماحول تھا لیکن اچانک خوشی کی محفل گہرے دکھ میں تبدیل ہوگئی۔اس حادثے کے بعد کسانا فیمیلی صدمے سے دوچار ہے۔
Post A Comment:
0 comments: