وزیر مالیات نرملا سیتا رمن کی زیر قیادت جی ایس ٹی کونسل کی اہم میٹنگ، جی ایس ٹی میں اضافہ کا فیصلہ ملتوی
حال ہی میں مرکزی حکومت نے ٹیکسٹائل پر جی ایس ٹی(گڈس اینڈ سروسز ٹیکس) بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت کے اس فیصلے کے مطابق ٹیکسٹائل پر جی ایس ٹی 5 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کئے جانے پر غور کیا جارہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :پندرہ سے اٹھارہ سال کے بچوں کیلئے اسکولوں میں ویکسینیشن کا نظم کرنے کی منصوبہ بندی: راجیش ٹوپےe.html
زی میڈیا کی خبروں کے مطابق جی ایس ٹی کونسل نے ٹیکسٹائل پر جی ایس ٹی بڑھانے کے فیصلے کو غیر متعینہ مدت تک ملتوی کردیا ہے۔ واضح رہے کہ آج وزیر مالیات نرملا سیتا رمن کی زیر قیادت جی ایس ٹی کونسل کی 46 ویں میٹنگ میں اس بات کا اعلان کیا گیا۔
گذشتہ کئی روز سے ٹیکسٹائل پر جی ایس ٹی کو 5 فیصد سے 12 فیصد کرنے کے فیصلے کے خلاف ٹیکسٹائل صنعت خاروں اور کپڑا بیوپاریوں میں بے چینی تھی۔ اس فیصلے کی پرزور مخالفت بھی کی گئی تھی۔ بہت حال جی ایس ٹی کونسل کے ذریعے اس فیصلہ کو ملتوی کئے جانے کے بعد ٹیکسٹائل صنعت سے وابستہ بیوپاریوں کو کافی راحت ملی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جنوری سے جی ایس ٹی میں اضافہ کا اطلاق کیا جانا تھا جو کہ اب نہیں ہو گا۔